Year Of Tolerance Hockey Cup

رمضان المبارک کے مہینہ میں صبر اور قوت برداشت کا مظاہرہ کیا جاتا هے اور دوسری طرف بدلتے هوئے عالمی حالات کے تناظر میں متحد عرب امارات میں 2019 کو برداشت کا سال ( year of tolerance ) قرار دیا گیا هے اسی سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے ائیر آف ٹالرینس پیڈ رمضان هاکی ٹورنامنٹ ترتیب دیا جس میں هر ٹیم کے 6 چھ کھلاڑی کهلانے کی اجازت دی گئی- اس ٹورنامنٹ میں یوٹی ایس سی اومان اور ابوظہبی کی ٹیموں کے علاوہ دبئی اور شارجہ سے 8 هاکی کی ٹیموں نے اپنے عمدہ کھیل سے شائقین و حاضرین سے خوب داد وصول کی-
پیڈ رمضان ٹورنامنٹ ماہ رمضان کے دوسرے هفتہ سے شروع هوا تها- آٹھ ٹیموں کے دو پول بنائے گئے تھے پول A سے شارجہ ٹائیگرز اور یو ٹی ایس سی اومان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ پول B سے سهیل ٹریولز اور راوی کی هاکی ٹیموں نے اپنے پول میں کامیابی حاصل کی-



فائنل عید کے بعد 7 جون کو پیڈ سپورٹس ارینا میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی جناب ڈاکٹر فیصل اکرام صاحب تھے- اس کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری پیڈ جناب ذاهد حسین، ڈائریکٹر سپورٹس پیڈ جناب ابوبکر امتیاز اور سماجی کارکن جناب محمد طاهر بھی موجود تهے-
راوی هاکی ٹیم نے 3-0 سے شارجہ ٹائیگرز کے عمدہ کھیل کا مقابلہ کرتے هوئے بآسانی یہ ٹورنامنٹ جیت لیا –
ڈاکٹر فیصل اکرام اور ذاهد حسین صاحبان جتنے والی ٹیموں میں ٹرافی اور میڈل تقسیم کئے- جبکہ صفدر چیمہ اور محمد طاہر نے 2018 میں پیڈ کی هاکی ٹیم جیتے گئے هاکی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں ذاهد صاحب اور ڈاکٹر فیصل صاحب کے حوالے کیں-
ڈاکٹر فیصل صاحب نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور ان کا کہنا تھا کہ هاکی پاکستان کا قومی کھیل هے لیکن خوشی کی بات هے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستانیوں کے علاوہ انڈیا، سری لنکا اور یورپ کے کهلاریوں نے بهی شرکت کی جو کہ واقعی برداشت اور هم آهنگی کی ایک شاندار مثال هے- هاکی کی ترقی اور بحالی کیلئے هر قسم کے اقدامات میں مکمل تعاون کے لئے تیار هے انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں ھم پیڈ میں هاکی کی اکیڈمی بنائیں تاکہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے ممالک کے بچے اس کهیل کو بھی سیکھ سکیں-
آخر میں ڈائریکٹر سپورٹس پیڈ ابوبکر امتیاز صاحب نے تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی۔



    Pakistan Association Dubai. , Street 11b, Oud Metha Road,
    Bur Dubai ,
    United Arab Emirates
    04 2305000
    camera-videouserssmile linkedin facebook pinterest youtube rss twitter instagram facebook-blank rss-blank linkedin-blank pinterest youtube twitter instagram