PAD President's Message on Independance Day

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی مجلس ِ عاملہ کی طرف سے پاکستان کے یومِ آزادی کو موقع پر متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان اللہ تعالٰی کی عطاکردہ نعمت ہے جس کا جس قدر بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جس مقصد کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی تھیں اس مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ اور وہ مقصد تحریک پاکستان کے نعرے میں نمایاں ہے جو کہ اس وقت ہر بچے بوڑھے اور جوان کی زبان پر تھا۔
پاکستان کا مطلب کیا ۔ لاالہ الااللہ
آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ، مضبوط اور متحد پاکستان کی منزل ہم قا ئد اعظم کے فرمان ایمان ، اتحاد اور تنظیم پر عمل کر کے ہی حاصل کرسکتے ہیں۔ آئیے ہم سب عہد کریں کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے جس کی خاطر ہمارے بزرگوں نے یہ خطۂ ارض ِپاکستان حاصل کیا ، ہم تمام گروہی اور لسانی تعصبات بھلا کر اور متحد ہو کر محنت ، لگن اور دیانتداری سے کام کریں گے۔
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی گذشتہ پانچ دہائیوں سے متحدہ عرب امارات میں مقیم اپنے ہم وطنوں کی بے لوث فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ اپنے ممبران کو بہترین تفریحی و ثقافتی مواقع اور کھیل کود کی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ پاکستان سنٹر کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جو کہ اب تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ پاکستان سنٹر کی چند نمایاں سہولیات میں پاکستان میڈیکل سنٹر ، ریسٹورنٹ اور فٹنس سنٹر شامل ہیں ۔
پاکستان میڈیکل سنٹر پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے برداشت اور رواداری کے سال میں متحدہ عرب امارات کے لئے ایک تحفہ ہوگا

اس موقع پر سفیر پاکستان عزت مآب جناب غلام دستگیر کو ہم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ان کی متحدہ عرب امارات میں اپنی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ا مید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالٰی ہمیں استقامت اور کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔( آمین)
ڈاکٹر فیصل اکرام
صدر
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی


    Pakistan Association Dubai. , Street 11b, Oud Metha Road,
    Bur Dubai ,
    United Arab Emirates
    04 2305000
    camera-videouserssmile linkedin facebook pinterest youtube rss twitter instagram facebook-blank rss-blank linkedin-blank pinterest youtube twitter instagram